پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب

Dec 04, 2021 | 14:36:PM
پی ڈی ایم اجلاس طلب
کیپشن: پی ڈی ایم اجلاس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ورچول ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا 24 نیوز کو موصول ہو گیا،اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم استعفوں کے معاملہ سے دستبردار ہوگئی ہے،پی ڈی ایم اب حکومت مخالف تحریک بغیر استعفوں کے شروع کرے گی،  ن لیگ پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کی تجویز سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ میچ۔۔ پاکستان کے پہلی اننگ میں2 وکٹوں پر161رنز