پاکستان کو سعودی عرب سے 3ارب ڈالر مل گئے، مشیر خزانہ کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )پاکستان کو سعودی عرب سے 3ارب ڈالر مل گئے۔ مشیر خزانہ شوکت ترین نے تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹ میں کہا کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کے طورپردئیے ہیں جو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوچکے ہیں ۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے ڈپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
Good news, US$3 billion Saudi deposit received by SBP. I want to thank His Excellency Crown Prince Mohammed Bin Salman and Kingdom of Saudi Arabia for the kind gesture.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) December 4, 2021
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر قرض ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اسے آگ لگا دینگے‘ رانا ثنا اللہ