(ما نیٹرنگ ڈیسک)ڈیٹا تجزیے کے دوران کئی لوگوں کی ڈکلیئر نہ کی گئی دو بیویاں سامنے آ گئیں،اس با ت کا انکشاف وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو بیویاں سامنے آنے پر ہم سر پکڑ کر رہ گئے کہ کس کو ریلیف دیں، پھر جس بیوی کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا ہم نے بھی اس کو ظاہر نہیں کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:فلیٹ سے دو خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد۔۔خوف و ہراس پھیل گیا
تفصیلات کےمطابق اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مستحقین میں 179 ارب روپے سے زائد تقسیم کیے گئے۔ احساس کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لیے 48 ارب روپے رکھے گئے ، 28 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد میں 34 ارب 55 کروڑ تقسیم کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے سعودی عرب سے تین ارب ڈالر وصول کرلئے