نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل نے اکیلے ہی پوری بھارتی ٹیم کو واپس پویلین بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم آؤٹ کردی۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے
تفصیلا ت کے مطابق نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے تیسرے بولربن گئے۔انہو ں نے 119 رنز دیکر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔وہ اس سے پہلے جم لیکر اور انیل کمبلے بھی اننگز میں 10 وکٹیں لے چکے ہیں۔ انگلینڈ کے جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف 1956 میں اننگز میں دس آؤٹ کئے تھے۔
بھارت کے انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف 1999 میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
پاکستان کے سرفراز نواز اور عبدالقادر اننگز میں 9،9 وکٹیں لے چکے ہیں، سرفراز نواز نے آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں اننگز میں 9 شکار کئے تھے جبکہ عبدالقادر نے انگلینڈ کے خلاف 1987 میں اننگز میں نو وکٹیں لی تھیں۔سرفراز نواز، عبدالقادر سمیت ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 17 بولرز اننگز میں نو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ میچ۔۔ خراب موسم۔۔ پاکستان کے پہلی اننگ میں2 وکٹوں پر161رنز