سجل علی سے علیحدگی کی افواہیں۔۔سوشل میڈیا صارفین احد رضا میر پر آگ بگولہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کچھ عرصے سےاداکار احد رضا میر اور انکی اہلیہ سجل علی کو مختلف محفلوں میں ایک دوسرے کے بغیر شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیاجس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے یہ افواہیں پھیلانا شروع کردیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی یا دونوں کے درمیان شدیداختلافات پیدا ہوگئے ہیں جو علیحدگی کی شکل اختیار کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیسری شادی ۔۔ عامر خان کی ہونیوالی بیوی کا نام سامنے آ گیا
جوڑے کی علیحدگی کے بارے میں دونوں کے سسرالیوں نے مکمل خاموشی اختیار کی ۔تاہم سجل علی نے اس کے بارے میں ایک بار وضاحت دی کہ کیونکہ احد رضا میر کام کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں جس کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ ہونے والی تقریبات میں نظر نہیں آتیں۔
اب جب احد رضامیر کی اپنی فیملی کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں تو سوشل میڈیا صارفین اس پر شدید برہم نظر آرہے ہیں۔نئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احد رضامیر اپنے والدین، بھائی اور ایک دوست کے ہمراہ موجود ہیں۔ ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےشدید تنقید کی جارہی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ’یہ فیملی سجل جیسے ہیرے کی حقدار نہیں تھی‘۔ایک اور صارف نے لکھا کہ’یہ عجیب بات ہے کہ ان میں سے کسی نے بھی سجل کو ان کی فلم کے لیے سپورٹ نہیں کیا‘۔جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ’احد بہت خوش قسمت تھےکہ انہیں سجل ملی لیکن انہوں نے قدر نہیں کی، جیسے نظر آتے ہیں ویسے ہیں نہیں‘۔
View this post on Instagram
چند سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ احد رضا میر نے سجل کو کامیابی کی سیڑھی چڑھنے کے لیے خطرناک حد تک استعمال کیا ہے ۔۔ بہت سے لوگوں نے یہ تبصرہ بھی کیا ہے کہ اب احد نے شوبز انڈسٹری میں ایک شاندار مقام حاصل کر لیا ہےاس لئے انہیں سجل کیساتھ رہنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سجل علی کی بہن اور بھائی کیساتھ نئی تصویر۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی