وزیراعظم کا سری لنکن صدر سے رابطہ۔۔ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کی یقینی دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ پر سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کی یقین دہائی کرائی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے صدر گوٹابایاراجاپاکسے سے بات کی ،انہیں سیالکوٹ واقعہ پر پاکستانی عوام کے غم و غصے کا بتایا اور شرمندگی کااظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ سری لنکن صدر کو 100 سے زائد ملزموں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی،اس کے علاوہ سری لنکن صدر کو ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
Spoke to Sri Lankan President Gotabaya Rajapaksa today in UAE to convey our nation's anger & shame to people of Sri Lanka at vigilante killing of Priyantha Diyawadana in Sialkot. I informed him 100+ ppl arrested & assured him they would be prosecuted with full severity of the law
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 4, 2021
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ۔۔ فیکٹری منیجر کا قتل۔۔۔سری لنکن وزیر اعظم نے بڑا مطالبہ کردیا