وزیراعظم کا سری لنکن صدر سے رابطہ۔۔ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کی یقینی دہانی 

Dec 04, 2021 | 18:42:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ پر سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کی یقین دہائی کرائی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے صدر گوٹابایاراجاپاکسے سے بات کی ،انہیں سیالکوٹ واقعہ پر پاکستانی عوام کے غم و غصے کا بتایا اور شرمندگی کااظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ سری لنکن صدر کو 100 سے زائد ملزموں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی،اس کے علاوہ سری لنکن صدر کو ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ۔۔ فیکٹری منیجر کا قتل۔۔۔سری لنکن وزیر اعظم نے بڑا مطالبہ کردیا

مزیدخبریں