کترینہ اور وکی کوشال کی شادی کی تیاریا ں عروج پر ۔۔ویڈیوز سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔بھارتی میڈیا کا اصرار ہے کہ دونوں رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔جبکہ بھارتی میڈیا وقتا فوقتا شادی کے حوالے سے ثبوت بھی سامنے لارہا ہے کیوں دلہا اور دلہن دونوں طرف سے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ کی گاڑی پرہجوم کا حملہ ۔۔بال بال بچیں
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات راجستھا میں 700 سال پرانے قلعے میں ہوں گی، اس کے لیے قلعے کو ایک ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
Dresses from Falguni Shane Peacock being delivered at #KatrinaKaif's residence. We wonder why? ????????#KatrinaKaif #VickyKaushal @KatKaifDaily @KatrinaKaifFB @KatrinaKaifCity @KatrinaKaifCafe @TeamOfKatrina pic.twitter.com/dLOgFOiJXy
— Pinkvilla (@pinkvilla) December 3, 2021
ایک رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھا کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایڈیشنل کلٹر سورج سنگھ نے اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا جس میں ہائی پروفائل شخصیات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ویڈنگ پلانر اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
اب کترینہ کیف اور وکی کوشال کے گھر کی دو ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے گھر شاپنگ کا سامنا دھڑا دھڑ پہنچایا جارہا ہے۔
#KunalRawal outfits arrive for #VickyKaushal just a few days before his wedding ???????? #Groomtobe! #KatrinaKaif #VickyKatrinaWedding #VickyKaushal pic.twitter.com/3qCvBauyaK
— Pinkvilla (@pinkvilla) December 4, 2021
ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کیف کے گھر پر قیمتیں کپڑوں کی ڈیلیوری کی جا رہی ہے۔ اسی طرح وکی کوشل کے گھر بھی ڈیزائنر کی جانب سے کپڑے بھیجے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ سانحے پرپاکستانی فلم انڈسٹر ی بھی غم سے نڈھال