کترینہ اور وکی کوشال کی شادی کی تیاریا ں عروج پر ۔۔ویڈیوز سامنے آگئیں

Dec 04, 2021 | 19:30:PM

(ویب ڈیسک)کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی  کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔بھارتی میڈیا کا اصرار ہے کہ دونوں رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔جبکہ بھارتی میڈیا وقتا فوقتا شادی کے حوالے سے ثبوت بھی سامنے لارہا  ہے کیوں دلہا اور دلہن دونوں طرف سے  اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ کی گاڑی پرہجوم کا حملہ ۔۔بال بال بچیں

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات راجستھا میں 700 سال پرانے قلعے میں ہوں گی، اس کے لیے قلعے کو ایک ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھا کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایڈیشنل کلٹر سورج سنگھ نے اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا جس میں ہائی پروفائل شخصیات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ویڈنگ پلانر اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

اب کترینہ کیف اور وکی کوشال کے گھر کی دو ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے گھر شاپنگ کا سامنا دھڑا دھڑ پہنچایا جارہا ہے۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کیف کے گھر پر قیمتیں کپڑوں کی ڈیلیوری کی جا رہی ہے۔ اسی طرح وکی کوشل کے گھر بھی ڈیزائنر کی جانب سے کپڑے بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ سانحے پرپاکستانی فلم انڈسٹر ی بھی غم سے نڈھال

مزیدخبریں