(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ مطابق، راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور کی انتظامیہ نے کترینہ اور وکی کی شادی کے حوالے سے میٹنگ کیلئے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ضلع سوائی مادھوپور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنیوالا کون۔۔شناخت ہوگئی
وائرل نوٹس کے مطابق میٹنگ میں کترینہ اور وکی کی شادی سے قبل امن و امان کو برقرار رکھنے، لوگوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور شادی میں شرکت کرنے والی دیگر مشہور شخصیات کےلئے حفاظتی انتظامات کےلئے اقدامات کے حوالے سے بات کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی کی بہن کی لڑائی ۔۔بے ہوش ہوکر گرپڑیں