(ما نیٹر نگ ڈیسک) سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کےقتل کے وقت اس وقت پورے ہجوم میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے اس کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے بھی گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکن شہری کا قتل ۔۔مقتول کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں
ایک رپو رٹ کے مطابق جس وقت ہجوم پریانتھا کمارا پر تشدد کر رہا تھا تو اس وقت ایک شخص ہاتھ جوڑ کر اس کی زندگی کی بھیک مانگ رہا تھا۔ ویڈیو میں اس شخص کی نشاندہی ہونے کے بعد پولیس نے اسے بھی گرفتار کرلیا۔جتنے بھی ملزم گرفتار ہوئے ہیں انہیں سیالکوٹ کے مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنیوالا کون۔۔شناخت ہوگئی