(24 نیوز)اداکارہ خوشبو نے ایکسٹرا جونیئر فنکار کاشف چن کے الزامات کی تردید کردی۔
اداکارہ خوشبو خان کا کہنا ہے کہ کاشف چن جھوٹ بول رہا ہے سچ منظر عام پر آئے گا اور سب کو علم ہوجائے گا کہ کس کے کہنے پر کاشف چن ان کا نام لے رہا ہے۔
واضح رہے کہ شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں سٹیج اداکاراؤں مہک نور ،زارا خان اور سلک کی برہنہ ویڈیوز بناکروائرل کردی گئی تھیں۔ویڈیوز اداکاراؤں کے میک اپ رومز میں لگے شیشوں کے پیچھے خفیہ کیمرے لگا کر ریکارڈ کی گئیں۔جس پر اداکاراؤں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دی تھی۔جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیج اداکاراﺅں کی نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار۔۔۔کس کے کہنے پر ویڈیوز بنائی؟؟بڑا نام سامنے آگیا
شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق کا ان ویڈیوز کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بنانے والے کو تلاش کررہے ہیں، ویڈیو تھیٹر کے کسی ملازم یا فرد نے نہیں بنائیں اور نہ ہی تھیٹر ز میں ہم ایسا کرنے دیتے ہیں الزام ہے،حقیقت جلد ہی منظر عام پر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے بنی نازیبا ویڈیوز لیک