مشہور بالی ووڈ اداکار کا اپنے بچپن کے بارے میں بڑا انکشاف

Dec 04, 2022 | 11:59:AM

(ویب ڈیسک ) مشہوربھارتی اداکار اور گلوکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ والدین سے بچپن میں خوب مار کھائی ہے۔اپنی فلم ایکشن ہیرو کی پروموشن کےلیے دیے گئے انٹرویو میں آیوشمان کھرانہ اپنے بچپن، فلم انڈسٹری میں جدوجہد اور شہرت کی بلندیوں کا سفر کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتایا۔انہوں نے بتایا کہ ’’میرے والد بہت سخت مزاج تھے، بچپن میں والدین سے بہت بری طرح پٹائی ہوچکی ہے‘‘۔ اداکار نے مزید کہا کہ شمالی بھارت میں پرورش کے دوران بچوں کی والدین کے ہاتھوں مار پیٹ عام سے بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ’’ جس کی بچپن میں ماں، باپ سے تھپڑ یا چپل سے پٹائی نہیں ہوئی، سمجھ لیں اُس کی پرورش ہی نہیں ہوئی‘‘۔آیوشمان کھرانہ نے ممبئی میں جدوجہد کے دونوں کی کہانی بھی دہرائی اور بتایا کہ کیسے انہوں نے 2004ء میں بطور اینکر ایک مقام بنایا۔انہوں نے کہا کہ 2004ء میں رئیلٹی شو جیتنے کے بعد میں بطور اینکر شہرت حاصل کی اور پھر یہ سفر مجھے 2012ء میں پہلی بالی ووڈ فلم وکی ڈونر تک لے گیا۔

بھارتی اداکار نے بتایا کہ جب میں چندی گڑھ سے نیا نیا ممبئی آیا تھا تو میں نے بھی خود سے شاہ رخ خان کی طرح ایک وعدہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں خود سے وعدہ کیا کہ جب تک مجھے ممبئی میں کام نہیں مل جاتا، میں سمندر کی طرف دیکھوں گا بھی نہیں، اس کے صرف 3، 4 دن بعد ہی مجھے ریڈیو کا کنٹریکٹ مل گیا۔

مزیدخبریں