فواد چوہدری نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے نکلنے کا منصوبہ دے دیا
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ پارٹی ارکان اسمبلی کو کہاگیا ہے فوری طورپر انتخابات کی تیاری کریں، پی ٹی آئی وقت ضائع کیے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کے لیے جائےگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے نکلنے کا منصوبہ دے دیا ۔
کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کے لیے جائےگی۔عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہےکہ اپنے حلقوں میں واپس پہنچیں، ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ پارٹی ارکان اسمبلی کو کہاگیا ہے فوری طورپر انتخابات کی تیاری کریں، پی ٹی آئی وقت ضائع کیے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کے لیے جائےگی۔
عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدائیت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں اور انتخابات کی تیاری کریں، اگر PDM انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسی اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور پختونخواہ کےصوبائ انٹخابات کیلئے جائینگے اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 4, 2022
فواد چوہدری نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ موجودہ پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے، قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا اگر حکومت مارچ کے آخر تک الیکشن کے لیے تیار ہے تو ہم اسمبلیاں نہیں توڑتے۔