(24 نیوز)کراچی سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ۔سندھی ثقافتی دن کے موقع پر جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنزبھی ثقافتی رنگوں میں رنگ گئے۔
جرمن قونصل جنرل نے سندھی میں سندھ کے تمام باسیوں کو کلچرل ڈے کی مبارکباد دی ،جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز نے مختلف رنگوں کی سندھی ٹوپی کے ساتھ جرمن پرچم کے رنگوں سے مزین سندھی ٹوپی پہن کر سندھی ثقافت اور پاک جرمن دوستی زندہ باد کا بھی پیغام دیا۔
ضرور پڑھیں :حیدرآباد سکھر موٹروےکرپشن سکینڈل، کمشنر شہید بینظیر آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
جر من قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، صوفیوں نے یہاں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا،بچے، بوڑھے، نوجوان اور خواتین کی جانب سے اپنی ثقافت سے محبت بھرپور اظہار کیا جارہا ہے۔