مہذب قومیں اپنی ثقافت کبھی بھی نہیں بھولتیں،آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کی ثقافت کے دن پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں رہنے والے سندھیوں کیلئے پیغام میں کہاہے کہ پوری دنیا میں سندھی ثقافت کا دن منانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ باشعور اور مہذب قومیں اپنی ثقافت، تہذیب اور زبان کبھی بھی نہیں بھولتی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستانی قوموں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافت کی وزارت قائم کی، میوزیم قائم کئے تاکہ قومیں اپنی ثقافت کی عزت برقرار رکھیں۔
سابق صدر کاکہناتھا کہ سندھ نے اپنی تاریخ اور ثقافت کو ہمیشہ مقدس اور مقدم رکھا ہے، اہل سندھ نے اپنے ان ہیروز کو کبھی نہیں بھولا جنہوں نے اپنی دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی۔
ان کاکہناتھا کہ امن پیار ،محبت عزت اور بھائی چارہ سندھ کی عظیم تہذیب رہی ہے،سندھ صوفی بزرگوں، علم دوستوں اور بہادروں کی دھرتی ہے، اہل سندھ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی دھرتی پر ہر طرح کی شدت پسندی کو کوئی جگہ نہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان