(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، چند مقامات پر ہلکی بارش برفباری کی توقع ہے،پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہاہے کہ اسلام آباد میں کل موسم سرد اور خشک مطلع جزوی ابر آلود رہےگا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ کا احوال سنانے والوں کا مزید کہناتھا کہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلو د رہنے کی توقع ہے، چترال،دروش، دیر، کوہستان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش برفباری کی توقع ہے، صبح کے اوقات میں پشاور، مردان، نوشہرہ،صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے حوالے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،رات اور صبح کے اوقات میں فیصل آباد، جہلم، لاہور، منگلا، حافظ آباد،جوہر آباد،سیالکوٹ، نارووال میں دھند پڑنے کا امکان ہے ،گوجرانوالہ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، لیہ اور ملتان میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ ، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
ادھر کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں موسم شدید سرد مطلع ابرآلودرہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان