تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی 

Dec 04, 2022 | 21:20:PM
تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، اہم وکٹ اڑا دی، سابق مشیر وزیراعلیٰ، پی ٹی آئی میں شامل،
کیپشن: ن لیگ کے سابق رہنما وسیم احمد خان کا اعجاز چودھری کیساتھ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔
مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وسیم احمد خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ وسیم احمد خان پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چودھری سے ملاقات کے بعد کپتان کے کھلاڑی بن گئے۔ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے وسیم احمد خان کو مفلر پہنا کر پی ٹی آئی کا رکن بنا لیا۔
اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین اور عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ 
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جنہیں تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق ہے وہ یہ شوق بھی پورا کر لیں ، پی ڈی ایم ٹولے کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دینگے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان