عمران خان نے کہاکہ اعظم سواتی کی جگہ ہوتا تو خودکش حملہ آور بن جاتا، کیا کسی کو خودکش حملہ آور بننا چاہئے؟عوامی ردعمل سامنے آگیا

Dec 04, 2022 | 22:54:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں کہاتھا کہ اگر یہ سب میرے ساتھ ہوا ہوتا تو میں خودکش حملہ کردیتا،ہم سب کو اعظم سواتی پر ہونیوالے ظلم کیخلاف احتجاج کرنا ہے، جو ان کے ساتھ ہوا وہ ظلم کی نتہا ہے۔
پاکستان کے مقبول ترین چینل 24 نیوز کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان ”اگر اعظم سواتی کی جگہ میں ہوتا تو خودکش حملہ آور بن جاتا، کیا کسی کو خودکش حملہ آور بننا چاہئے؟“پرسوشل میڈیا پر سروے کرایا جس میں عوام نے اپنی رائے کا دل کھول کر اظہار کیا اور ہزاروں کی تعدادمیں سوشل میڈیا صارفین نے حصہ لیا۔
24 نیوز کے سروے کے مطابق 53 فیصد سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کے موقف کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 47 فیصد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان سے اختلاف کیا۔
واضح رہے کہ 24 نیوز چینل کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا صارفین کیلئے مختلف موضوعات پر سروے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ان کی قیمتی رائے جاننا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی

مزیدخبریں