وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے لبرٹی اور میو ہسپتال خدمت مراکز کا دورہ، شہریوں سے بات چیت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے رات گئے لبرٹی اور میو ہسپتال میں پولیس خدمت مراکز کا دورہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے بات چیت کی۔
دورے کا موقع پر خدمت مراکز پر ڈرئیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش تھا، نگران وزیراعلیٰ نے وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی اور لائسنس بنوانے کے حوالے سے سوالات کیے جہاں لوگوں نے لائسنس بنانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹیسٹ کیلئے آئے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ٹیسٹ کے عمل کے بارے میں پوچھا۔ لوگوں نے ٹیسٹ کے عمل میں تاخیر کی شکایات کیں، وزیراعلیٰ نے شکایات کے ازالے کیلئے فوری ہدایات دیں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب کا تھانہ اقبال ٹاؤن کا اچانک دورہ، سائلین کی شکایات، ایس ایچ او معطل
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے انچارج سے استفسار کیا کہ ٹیسٹ میں 3 سے 4 گھنٹے کیوں لگ رہے ہیں، ٹیسٹ کم سے کم وقت میں مکمل ہونا چاہیئے۔
وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ کے سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے فوری رابطے کی ہدایت کی اور کہا کہ لوگوں کی سہولت کیلئے خدمت مراکز 24/7 کام کر رہے ہیں۔
اس کے بعد نگران وزیراعلیٰ نے میو ہسپتال میں پولیس خدمت مرکز پر قطاروں میں کھڑے نوجوانوں سے لائسنس بنوانے کے عمل کے بارے میں پوچھا تو نوجوانوں نے عملے کی کمی کی شکایت کی جس پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کاؤنٹرز پرعملے کی تعداد بڑھانے کیلئے سی ٹی او کو موقع پر ہی ہدایات دیں۔