فضائی آلودگی میں کمی ریکارڈ کے باوجود لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( کومل اسلم، عائمہ خان ) شہر لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی تو ہوئی لیکن ،لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہی ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے ملک بھر میں لاہور کا پہلا جبکہ دنیا بھر میں دوسرا نمبر ہے، باغوں کے شہر لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 255ریکارڈ کی گئی، یو ایس قونصلیٹ 411، فیز 8 ڈی ایچ اے 409 , جوہر ٹاؤن 267 ا ئیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کس حال میں ہیں؟ احوال بتاتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی آبدیدہ ہو گئیں
دسمبر آیا مگر ٹھٹھرتی سردی نا لایا، تعمیراتی تبدیلیوں کے باعث موسم میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہونے لگیں، لاہور میں موسم سرما میں جوبن دیکھاتی سردی رواں سال تاخیر کا شکار ہے، شہر کی فضا میں خنکی برقرار ہے، خشک سردی کا سماں ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش برسنے کا امکان بھی موجود نہیں ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 11اور زیادہ سے زیادہ 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی بڑھنے لگی ہےم، رات اور صبح سویرے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا، شمال مشرق سے ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 15.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم خشک رہے گا، رات میں خنکی محسوس کی جائے گی، شہر میں نمی کی سطح 62 فیصد ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب صبح میں 60 اور شام میں 35 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کے آغاز ہوتے ہی بڑی خوشخبری آ گئی
ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق مشرق شمال مشرق سے ہوائیں شہر میں ہوا کا معیار غیر صحت بخش ہے، کراچی دنیا کے فضائی معیار کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ زراعت کی شرح 183 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، اس وقت ہوا کا معیار شہریوں کے لیے غیر صحت بخش قرار دیا گیا ہے، 100 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔
ایک طرف شہریوں کو بارش کا انتظار ہے لگاتار تو دوسری طرف ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، ماسک کا استعمال یقینی بنانے، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔