اوباڑو : کھلے عام ایل پی جی کا خطرناک اور غیرقانونی کاروبار، انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام

Dec 04, 2023 | 09:08:AM
اوباڑو : کھلے عام ایل پی جی کا خطرناک اور غیرقانونی کاروبار، انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شیرباز) خطرناک کاروبار بند نہ ہوسکا، اوباڑو شہر سمیت کئے مقامات پر ایل پی جی گیس کے خطرناک اور غیرقانونی کاروبار کو انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔
اوباڑو شہر سمیت کئے دوسرے مقامات پر ایل پی جی کی کھلم کھلا فروخت جاری ہے، انتظامیہ اس خطرناک اور غیر قانونی کاروبار کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے،  شہری اس کاروبار سے خوفزہ ہیں اور اسے کنٹرول کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی تمام چھوٹی اور بڑی صنعتیں آج بند رہیں گیں، آخر وجہ کیا بنی؟

شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں گیس بھرنے کا عمل تیزی سے جاری ہےجو کسی بھی وقت بڑا حادثات رونما ہوسکتا ہے، خطرناک گیس سے بھرے سلینڈر حساس مقامات پر رکھ کر انسانی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے اور اس راستے سے زیادہ سکول کے بچوں کا گزر ہوتاہے، انتطامیہ کی جانب سے غیرقانونی طورپر کام کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی۔