(جمال الدین) توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرکے املاک کو تقصان پہنچانے کے مقدمے میں عدالت نے تحریک لبیک پاکستان 26 کارکنان کو بری کر دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے چودھری ملک سلیم ، ایس کے حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک کے 26 کارکنان کو بری کر دیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے خط پر چیف جسٹس کا جواب،جیل میں ڈیل؟انٹرا پارٹی الیکشن ایک چال ؟ پول کھل گیا
واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ چونگ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا۔