دوران پرواز بھارتی طیارہ کریش، دو پائلٹ ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دوران پرواز طیارہ کریش ہوگیا ۔سوار دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔تباہ ہونیوالا طیارہ بھارتی ائیرفورس کا تھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا، تربیتی طیارے نے حیدرآباد کی ائیر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی اڑان بھری تھی اور دوران پرواز طیارے کو فضا میں ہی حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرینر اور زیر تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
ضرور پڑھیں:تنگوانی: انڈس ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی سیون ایم کے ائیرکرافٹ کو حادثہ سورتی کی طرف پیش آیا جس میں دونوں پائلٹ کو شدید چوٹیں آئیں جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔
A Pilatus PC 7 Mk II aircraft met with an accident today morning during a routine training sortie from AFA, Hyderabad. It is with deep regret that the IAF confirms both pilots onboard the aircraft sustained fatal injuries. No damage to any civil life or property has been…
— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 4, 2023
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔حادثے کا شکار طیارہ سنگل انجن پر مشتمل ہوتا ہے جو ائیر فورس کی بنیادی تربیت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔