جکارتہ میں کھڑےدو ائیر بس طیارے دو سال بعد پاکستان قومی فلائیٹ میں شامل

Dec 04, 2023 | 12:52:PM
قومی ائیر لائن کیلئے اچھی خبر آگئی، جکارتہ میں کھڑے دو ائیر بس طیارے دو سال بعد پاکستان قومی فلیٹ میں شامل ہوں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) قومی ائیر لائن کیلئے اچھی خبر آگئی، جکارتہ میں کھڑے دو ائیر بس طیارے دو سال بعد پاکستان قومی فلائیٹ میں شامل ہوں گے۔

دونوں طیارے دو سال بعد پاکستان کے حوالے ہو جائے گے۔ پی آئی اے نے دونوں طیارے غیر ملکی کمپنی سے لیز پر لیے تھے۔ لیز کی رقم ادا نہ ہونے پر کمپنی نے دونوں طیارے جکارتہ میں روک لیے تھے۔

پی آئی اے کو لیز کی رقم کے علاوہ دونوں طیاروں کی پارکنگ فیس بھی ادا کرنا پڑ رہی تھی۔ پی آئی اے نے لیز اور پارکنگ فیس ادا کرنے کی بجائے دونوں طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی آئی اے کا چار رکنی وفد طیاروں کی ڈیل کیلئے جکارتہ بھی گیا تھا۔ وفد نے 25 ملین ڈالر کی رقم کے عوض دونوں طیاروں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: روپے کا وار چل گیا، ڈالر سستا ہو گیا

دو روز قبل ایک طیارہ نے پاکستان کیلئے اڑان بھی بھری تھی۔ ائیر بس AP-BLZ کا روٹ کلئیر نہ ہونے پر فلائٹ کو ٹیسٹ فلائٹ کا درجہ دیا گیا۔

آج روٹ کلئر ہونے پر پرواز کو پاکستان پہنچایا جائے گا۔

حکام کے مطابق دوسرا طیارہ چند روز بعد پاکستان کے حوالے ہو جائے گا۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ دو ائیر بس طیاروں کے فلیٹ میں شامل ہونے سے گلف ممالک کے لیے آپریشن بہتر ہو گا ۔