وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے پہلے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(در نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پہلے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا پنجاب کے پہلے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کا پہلا بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر فنکشنل کرنے کے لئے محکمہ صنعت اور 6 لاہور چیمبرز آف کامرس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر بنانے کا پرپوزل محکمہ صنعت اور لاہور چیمبر آف کامرس نے پیش کیا۔ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرمیں ون ونڈو آپریشن کی سہولت میسر ہوگی جس طرح پولیس خدمت مرکز خدمات دے رہے ہیں۔
Proud to announce the launch of One Window Operations at Al-Falah Building, Mall Road Lahore. The Business Facilitation Centre brings together 20 government departments under one roof, streamlining processes for investors. Aiming to provide 106 NOCs within 15 days, with a swift… pic.twitter.com/6jmdjuUmei
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) December 4, 2023
اُن کا کہنا تھا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں 20محکمے ہوں گے۔106 این او سیز ایک ہی چھت تلے ملیں گے۔ اب بزنس مین بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر آئیں گے اور 15دن کے اندر این او سی حاصل کریں گے۔ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر فنکشنل کرنے کا وعدہ مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کے ساتھ بھی تھا جو پورا کر دیا گیا ہے۔
بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کو این او سیز کے حصول کے لئے بہت مشکل ہوتی تھی۔ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کے لئے ایسے ہی خدمات فراہم کرے گا جیسے پاکستانیوں کے لئے خدمات ہونگی۔ اوورسیز پاکستانی اور بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو 15کی بجائے 10دن کے اندر این او سیز مہیا کی جائیں گی۔ فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،راولپنڈی اور ملتان میں 30دن کے اندر 5بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر ز فنکشنل کردیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخواہ میں 2 اہم تقرریاں کر دیں
اُن کا مزید کہنا تھا کہ صرف لاہور نہیں باقی شہروں میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر فنکشنل کیے جائیں گے۔ بزنس مین کو این او سیز کے حصول کے لئے مختلف محکموں کے دھکے کھانے پڑتے تھے۔ ایل ڈی اے ون ونڈو آپریشن اسی طرح خدمات دے رہا ہے، ایل ڈی اے میں بھی ون ونڈو آپریشن جلد فنکشنل ہوجائے گا۔
چیمبر آف کامرس اور سرمایہ کاروں کی آسانی کے لئے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر فنکشنل کر دیا ہے اب فائدہ آپ لوگوں نے خود اٹھانا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کی مانٹیرنگ آپ لوگوں نے کرنی ہے اور جو ایشوز ہوں ان کی نشاندہی کرنی ہے۔