عدالت کا گھروں میں پانی کے پائپ سے گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف ) لاہور ہائی کورٹ نے گھروں میں پانی کے پائپ سے گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پنجاب کی بڑی عدالت کی جانب سے سموگ تدارک کے متعلق بڑے احکامات جاری کردیے گئے، لاہور ہائی کورٹ نے گھروں میں پائپ کے پانی سے گاڑی دھونے پر 10 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ کمرشل سطح پر پانی کا ضیاع کرنے والوں کو 20 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سیل ہونے والی تمام فیکٹریوں کے مالکان کو بیان حلفی کمیشن کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! سکول وین میں آگ بھڑک اٹھی
جسٹس شاہد کا کہنا ہے کہ واٹر بلوں پر پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کے متعلق واضح تحریر لکھائی جائے، کمیشن طریقہ کار کے مطابق ڈی سیلنگ کرے گی ، خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کو مسمار کردیا جائے گا، افتخار سٹیل مل کو سیل ہی رکھا جائے، عدالت نے فیکٹری کو دس لاکھ روپے جرمانہ کا عندیہ کردیا۔