(فرزانہ صدیق)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ اور شراب کیس میں مسلسل عدم پیشی پر علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہاری قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں علی امین گنڈا پور کیخلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت سول جج صہیب بلال رانجھا نے کی ،علی امین گنڈا پور اور انکے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش نہیں ہوئے،پراسکیوٹر اور تفتیشی افسر کیس ریکارڈ کے ساتھ عدالت پیش ہوئے ،عدالت نے علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہاری قرار دیدیا،عدالت نے علی امین گنڈا پور کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان