(24 نیوز)معروف ٹی وی اینکر عروسہ خان نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی،عروسہ خان کی تصدیق کے بعد معروف پاکستانی اینکر اور میزبان اقرار الحسن کی تیسری شادی سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی عروسہ خان کیساتھ شادی کی باتیں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں،تاہم اس بارے اقرار الحسن اور عروسہ خان نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی،اب حال ہی میں عروسہ خان نے واٹس ایپ سٹیٹس میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی ریسٹورنٹس میں اپنی والدہ، بھائی اور دیگر رشتہ داروں کیساتھ کھانے کی ٹیبل پر موجود ہیں،اس ویڈیو میں اقرار الحسن کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،عروسہ خان نے اپنے سٹیٹس میں فیملی ٹائم لکھا اور ساتھ ہی دل والا ایموجی بھی لگایا ہے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ اقرارالحسن نے عروسہ خان سے شادی کچھ عرصہ قبل کی تھی،تاہم اب انہوں نے عروسہ خان کو اپنی ذاتی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سرعام ٹائم کاچیف ایگزیکٹو آفیسر بھی بنا دیا ہے۔
یاد رہے کہ اوکاڑہ کے دیہاتی پس منظر سے تعلق رکھنے والی عروسہ خان نے لاہور کے نجی ٹی وی چینل سے بطور نیوز کاسٹر اپنے صحافتی کیئریئر کا آغاز کیا، کچھ عرصہ قبل انہوں نے نوکری کو خیرباد کہہ کہا اور اپنے شوہر کے ذاتی پلیٹ فارم میں بطور سی ای او ہیڈ کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اقرار الحسن کی پہلی شادی ٹی وی اینکر قراة العین سے 2006 میں ہوئی تھی،جبکہ اقرار الحسن نے دوسری خفیہ شادی 2012 میں ایک اور خاتون صحافی فرح سے کی،جس کو 5 سال تک چھپائے رکھا تھا،کچھ عرصہ قبل ان کی دوسری بیوی فرح اقرارسے نجی یو ٹیوب چینل کے میزبان نے سوال کیاکہ اقرار الحسن کا تیسری شادی کرنے کا ارادہ بن جائے توکیا آپ انہیں اجازت دیں گی،جس پر فرح اقرار کاکہناتھاکہ میں پہلے بھی مختلف انٹرویوز اور ولاگز میں یہ بات بتا چکی ہوں کہ جب اللہ کی طرف سے اجازت ہے اور ہمارے ملکی قانون کے مطابق کسی بھی مرد کو چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے تو اس حساب سے اقرار کے پاس تیسری اور چوتھی کی گنجائش باقی ہے،وہ تیسری اور چوتھی شادی بھی کر سکتے ہیں مجھے کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہے۔
بعدازاں میزبان کا فرح اقرار سے کہنا تھا کہ اقرار بھائی نے مجھ سے یہ سوال کرنے کو کہا تھاتاکہ آپ کا ردعمل وہ خود جان سکیں۔
یہ بھی پڑھٰیں: عمران خان کابشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ، سابق دست راست نے سچ اگل دیا