(عثمان خان) آئندہ عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کو خط لکھا گیا ہے جس میں فوج کی تعیناتی کیلئے کہا گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبوں اور وفاق میں 2 لاکھ 77 ہزار اہلکاروں کا شارٹ فعال ہے، کمی کو پورا کرنے کیلئے پاک فوج و دیگر پیرا ملٹری فورسز کو سٹیٹکس ڈیوٹی اور کوئیک ریسپانس فورس تعینات کیا جائے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 9 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے جبکہ صرف 45 سو سیکیورٹی اہلکار دستیاب ہیں۔
اسی طرح ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 5 لاکھ 91 ہزار 1 سو 6 سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے جبکہ دستیاب اہلکاروں کی تعداد صرف 3 لاکھ 28 ہزار 5 سو 10 ہے، ایسے عام انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے 2 لاکھ 77 ہزار 5 سو 58 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔