(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔
پی سی بی نے کچھ روز قبل حارث رؤف کو شوکاز نوٹس بھجوایا تھا، جو ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری پر جاری کیا گیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز قومی ٹیم کیلئے غیرمشروط طور پر دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ حارث رؤف نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے پی سی بی کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دستبرداری کی وجہ ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہ ہونا ہے۔