بھارت میں ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث 59 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں ڈیجیٹل فراڈ کے لیے استعمال ہونے والے 59 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا۔
بھارتی لوک سبھا کو اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے ونگ انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے ڈیجیٹل فراڈ کے لیے استعمال ہونے والی 1700 سے زیادہ اسکائپ آئی ڈیز اور 59،000 واٹس ایپ اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 15 نومبر 2024ء تک 6 لاکھ سے زائد سِم کارڈز اور 1 لاکھ آئی ایم ای آئی (IMEIs) کو حکومت نے بلاک کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جونیئر ایشیا کپ ہاکی، پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا
بھارتی وزیر کے مطابق 2021ء میں شروع کیا گیا سٹیزن فنانشل سائبر فراڈ رپورٹنگ اینڈ مینجمنٹ سسٹم مالی فراڈ کی فوری نشاندہی کرتا ہے تاکہ فراڈ کرنے والوں کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔