روس کی پیشکش، پاکستان رعایتی نرخوں پر خام تیل درآمد کرنے پر آمادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) پاکستان ماسکو کی پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آئندہ ماہ سے رعایتی نرخوں پر خام تیل درآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ماسکو میں جاری بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے جنوری 2025 سے خام تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا جس کے تحت پاکستان ہر ماہ جی ٹو جی انتظام کے تحت ایک کارگو درآمد کرے گا۔
آئی جی سی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے کی۔
ماسکو میں اجلاس کا حصہ ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایاکہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) نئے معاہدے کے تحت ایک سال میں روس سے 12کارگو درآمد کرے گا۔
انہوں نے مزید کہااسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے بھی ماسکو میں جاری آئی جی سی اجلاس کے دوران ادائیگی کے طریقہ کار میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اجلاس میں اس عزم کے ساتھ اتفاق کیا کہ وہ ایک ایسا ادائیگی کا نظام وضع کریں گے جو دونوں فریقین کے لیے قابل قبول ہو تاکہ دونوں ممالک کے درمیان لین دین آسانی سے ہو سکے۔
سرکاری اہلکار نے کہا کہ دونوں فریقین بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پر امید ہیں۔
تاہم اس سلسلے میں حتمی معاہدے آج طے پائیں گے جو پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔