سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام،100انڈیکس 545 پوانٹس کےاضافے سے بند ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایاز رانا) سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام،100 انڈیکس 545 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا،آج مارکیٹ میں 50 ارب 41 کروڑ مالیت کے 1 ارب 74 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 545 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 277.87 روپے سے بڑھ کر 277.92 روپے پر بند ہوا۔
کاروباری آغاز تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچنج نے نئی تاریخ رقم کی تھی، کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 105000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ تیزی کا تسلسل برقرار ہا، کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 750 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہواجس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔