پی آئی اے کا کینیڈا سے آنیوالی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فضائی سفر کرنے والوں کی سنی گئی، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے نئے سال 2025 کی آمد پر مسافروں کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر کینیڈا سے پاکستان آنے والی ہماری پروازوں پر خصوصی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی ، ٹکٹ کی بکنگ 10 دسمبر تک کی جا سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق خریدے گئے رعایتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان کیلئے سفر 11 جنوری سے 20 مارچ 2025 تک کیا جا سکے گا، یہ پی آئی اے انتظامیہ کا کینیڈا میں رہنے والے ہم وطنوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے۔