(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں احتجاج سے روکنے کا کسی کو حق نہیں،ہمارا احتجاج ختم نہیں ہوا، ڈٹ کر بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں۔
پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ عدالت نے حفاظتی ضمانت دے دی ہے، آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے،ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے، ہمارے پرامن احتجاج کو کمزوری سمجھنا غلط فہمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فرانس اور سعودی عرب کافلسطینی ریاست کیلئے مشترکہ کانفرنس بلانے پراتفاق
انہوں نے مزید کہ کہ جیلوں سے پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے ۔