گیس کی قیمتوں میں اضافہ:آئی ایم ایف نے 15 فروری کی ڈیڈلائن دیدی

آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بھی شرط رکھی ہے 

Dec 04, 2024 | 10:43:AM
گیس کی قیمتوں میں اضافہ:آئی ایم ایف نے 15 فروری کی ڈیڈلائن دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نےگیس کی قیمتوں میں اضافے کےلیے حکومت کو 15 فروری 2025 تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔

آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  15 فروری 2025ء تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے۔ 

ذرائع کے مطابق اوگرا نےگیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کونہیں بھجوایا،اوگراکے متعین کردہ ٹیرف کی روشنی میں وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی اوروفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی اوگرا گیس قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بھی شرط رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی کا گوشت مزید سستا، انڈوں کی قیمتیں برقرار

واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے اوگرا سے گیس 53.47 فیصد مہنگی کرنےکی درخواست کی تھی اور اوگرا نےسرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔