(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کے 32 سالہ معروف اداکار پارک من جائے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
کورین میڈیا کے مطابق اداکار پارک من جائے کا انتقال 29 نومبر کو چین میں ہواجس کی تصدیق ان کی تشہیری ایجنسی نے بھی کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پارک من جائے ایک ماہ کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے تھے جہاں دل کا دورہ جان لیواثابت ہوا۔
اداکار کی میت جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیٔول منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔
پارک من جائے کے انتقال کی خبر پر کورین انڈسٹری میں افسوس کا اظہار کیاجارہا ہے۔