شیخوپورہ: کزن کا قتل، انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکلوانے والا ملزم گرفتار

Dec 04, 2024 | 12:14:PM
شیخوپورہ: کزن کا قتل، انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکلوانے والا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں کزن کو قتل کرنے کے بعد اس کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکلوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے خالہ زاد بھائی کو قتل کیا جس کی لاش کار سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل کرنے کے بعد اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے پیسے نکالنے کے لیے مقتول کا انگوٹھا کاٹا اور 10 لاکھ روپے نکلوائے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان لاش نہر میں پھینکنے جارہے تھے کہ پکڑے گئے۔