کراچی:تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 10 روز ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو ) کراچی میں موسم سرما کی چھٹیاں دس روز کی ہونگی،سرکاری و نجی سکول کالجز دس روز تک بند رہیں گے۔
سکول و کالجز میں 22 دسمبر سے عام تعطیلات ہونگی،22 سے اکتیس دسمبر تک اسکول کالج بند رہیں گے،اتوار سے منگل کے روز تک سکول کالجز میں موسم سرما کی عام تعطیل ہوگی،سکول و کالجز یکم جنوری 2025 بدھ کے روز کھلیں گے۔
فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی سکول اور کالجز پر ہوگا،موسم سرما کی چھٹیاں محکمہ سکول تعلیم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت کی جائیں گی،محکمہ سکول و کالج تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کے نوٹیفکیشن اگلے ہفتے جاری کئے جائیں گے ۔
دوسری جانب پرئیوایٹ سکول مالکان نےصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ موسم سرماکی چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کیا جائے، سکول مالکان نے تجویز دی کہ چھٹیاں شیڈول سے لیٹ دی جائیں،بچوں کا پہلے ہی بہت وقت ضائع ہوچکا ہے،چھٹیوں کا آغاز یکم جنوری سے کیا جائے ۔