سابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کر گئے

Dec 04, 2024 | 13:03:PM

 (24 نیوز )پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کر گئے۔

ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے 1965ء اور 1971ء کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا،ایڈمرل یسطور الحق ملک 1988ء سے 1991ء تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایڈمرل یسطور الحق کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

علاوہ ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدرِ مملکت نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزیدخبریں