(24نیوز)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ کی آمد پر ہی احتجاج کی کال کیوں دی گئی؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہا کہ تحریک انصاف کی تاریخ ہے،ان کا احتجاج یا ریلی پُرامن نہیں ہوتی،اہم موقع پراحتجاج کی کال سے اس جماعت کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ قانون کے مطابق ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں کیا جاسکتا، ریڈ زون کی سیکیورٹی سے متعلق خصوصی قوانین نافذ کیے گئے،اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج کے لیے مقامات کا تعین کیا گیا ہے، 24 نومبر کو غیر ملکی وفد پاکستان کے دورے پر تھا، ایک جماعت نے حیران کن طور پر 24 نومبر کے اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں اس جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر احتجاج کیا اور الیکشن میں 35 پنکچرز کا بیانیہ بنایا گیا، جوڈیشل انکوائری میں ثابت ہوا کہ کوئی انتخابی دھاندلی نہیں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مضبوط، شفاف اور منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام ویژن ہے: مریم نواز
نائب وزیرِاعظم نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق پی ٹی آئی کو سنگجانی پر احتجاج کا کہا، سیاسی جماعت نے ریڈ زون میں ہی احتجاج کرنے پر بے جا اصرار کیا،تمام تر کوششوں کے باوجود سیاسی جماعت ضد پر اڑی رہی۔