جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

Dec 04, 2024 | 14:48:PM
جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( 24  نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کردی۔ 

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔

اس موقع پر  پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزم ہمراہی ملزمان کے اقبالی بیان میں نامزد ہے، فرد جرم سے قبل ملزم کی بریت استغاثہ کی شہادت کو متاثر کرسکتی ہے۔