پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز،جنوبی افریقن ٹیم کی قیادت ہینرک کلاسن کر ینگے، ٹیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریزکیلئے جنوبی افریقن ٹیم کی قیادت ہینرک کلاسن کریں گے،ٹی 20 سیریز کےلئے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
مارکرم کے علاوہ، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور ٹرسٹن سٹب جیسے کئی دیگر آل فارمیٹ کھلاڑی پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریزنہیں کھیلیں گے،وہ سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر کو ختم ہونے کے ساتھ مصروف ہیں۔ یہ کھلاڑی اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ ہوں گے۔
کھلاڑیوں میں ہینرک کلاسن (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، میتھیو بریٹزکے، ڈونووین فریرا، ریزا ہینڈرکس، پیٹرک کروگر، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، ڈیوڈملر، اینریچ نورٹجے، نقبا پیٹر، ریان رکیلٹن ، تبریز شمسی، اینڈائل سمین ریس وین ڈیر ڈوسن شامل ہیں ۔