صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ
وہ پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جا رہی تھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی کار کو کینال روڈ پر حادثہ پیش آیاہے، واقعہ جیل روڈ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عظمی بخاری اس حادثے میں محفوظ رہیں، وہ پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جا رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیپ فیک ویڈیوز کو خواتین کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے: عظمیٰ بخاری
حادثے کے بعد عظمیٰ بخاری نے متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کے لیے روانہ ہونے کا فیصلہ کیا۔