پاک سعودی تعلقات میں کم عرصے میں بہتری آئی ہے ، عطاللہ تارڑ

Dec 04, 2024 | 18:10:PM
پاک سعودی تعلقات میں کم عرصے میں بہتری آئی ہے ، عطاللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراطلاعات ونشریات عطاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا ، دونوں ممالک میں معاہدے حقیقت کا روپ دھاررہے ہیں۔

وزیراطلاعات ونشریات عطاللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے6 ماہ میں پانچویں ملاقات تھی۔پاک سعودی تعلقات میں کم عرصے میں بہتری آئی ہے، سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی تعاون میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے۔ 

وزیراطلاعات نے کہا کہ موثر پالیسوں سے معشیت میں بہتری کی جانب گامزن ہے ، مہنگائی بھی چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ مین ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں اعلی سعودی وفد پاکستان آئیں گے ، دونوں ملکوں کی قیادت نے مثالی تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے ، سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی تعاون میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے واٹر کانفرنس میں پاکستان کا موقف موثر انداز میں پیش کیا تھا، وزیرِ اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی۔