مولانافضل الرحمان سےبلاول بھٹو کی ملاقات،مدارس ایکٹ کے حوالے سےگفتگو

Dec 04, 2024 | 18:35:PM
مولانافضل الرحمان سےبلاول بھٹو کی ملاقات،مدارس ایکٹ کے حوالے سےگفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپیلز پارٹی( پی پی پی) کے چیئرمین کی اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں مدارس رجسٹریشن ایکٹ پردستخط  کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ 

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور قائد جمعیت علمائے اسلام(جےیو آئی) کی ملاقات  کے دوران سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضٰی، حاجی غلام علی ، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود شریک بھی شریک تھےجبکہ راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط نہ ہونے کے حوالے سے گفتگو ہوئی،مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں صدر مملکت کی جانب سے بل پر دستخط نا ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ 

 بعد ازاں ،جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آج یقین دہانی کرا دی ہے کہ صدر مدارس کی رجسٹریشن کے بل پر دستخط کر دیں گے،مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل سینٹ اور قومی اسمبلی دونوں پاس کر چکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اب دینی مدارس کے بل پر دستخط کے حوالے سے صدر کی جانب سے تاخیر ہو رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آج دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں صرف دینی مدارس کے بل پر ہی بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر کی ملاقات،  سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال