اسلام آباد احتجاج :عمران خان ،بشریٰ بی بی پر مزید 10مقدمات درج ،مجموعی تعداد 20 ہو گئی

Dec 04, 2024 | 18:59:PM
اسلام آباد احتجاج :عمران خان ،بشریٰ بی بی پر مزید 10مقدمات درج ،مجموعی تعداد 20 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) قیادت کے خلاف ڈی چوک احتجاج پر مزید 10 مقدمات درج، کیسز کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کیے گئے نئے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت تمام اہم رہنما ملزمان نامزد کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی 20 میں سے 13 مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں، جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی قیادت کیخلاف 10 مقدمات درج ہو چکے ہیں،تھانہ کوہسار میں درج دوسرے مقدمے میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی اور بدھ کے روز اسلام آباد پولیس نے 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے جن میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور ، عمر ایوب ، شخ وقاص اکرم ، شعیب شاہین ، شیر افضل مروت شامل ہیں جبکہ سیمابیہ طاہر اور عالیہ حمزہ کے بھی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ،اسلام آباد پولیس کی جانب سے ان ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دے  دی گئیں ہیں۔