انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا 

Dec 04, 2024 | 19:21:PM
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات روپے کی قدر میں بہتری نہ لا سکے، انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق آج امریکی ڈالر مزید 5 پیسے  مہنگا ہو کر 277.92 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 پیسے کمی سے 278.80روپے پر آگیا، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو 

اوپن مارکیٹ میں یورو 9 پیسے  سستا  ہوکر 292.35  روپے ،برطانوی پاؤنڈ 14  پیسے اضافے سے 352.68 روپے ،سعودی ریال ایک پیسے  بڑھ کر 74.20 روپے کا ہوگیاجبکہ یو اے ای درہم  76 روپے پر برقرار  ہے۔
 دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار  کا مثبت اختتام  ہوا ہے ،100 انڈیکس 545 پوانٹس اضافے سے بند ہوا، 100 انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ، آج مارکیٹ میں 50 ارب 41 کروڑ مالیت کے 1 ارب 74 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔