بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Dec 04, 2024 | 19:41:PM
بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقررکرلی ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بشری بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی ، عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے ،ایف آئی اے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی، بشری بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں اس لیے  عدالت بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔